تفسیر احسن البیان سورة الإخلاص

مضمون کی فہرست

تفسیر احسن البیان سورة الإخلاص

 

 

تفسیر احسن البیان ڈائنلوڈ کریں

 

 

مولانا حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ تعالی پیام نبوت کے محافظ

 

 

 

تفسیر احسن البیان سورة الإخلاص

 

 

 

یہ مختصر سی سورت بڑی فضیلت کی حامل ہے، اسے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے ثلث (ایک تہائی ۱/۳) قرآن قرار دیا ہے اور اسے رات کو پڑھنے کی ترغیب دی ہے۔(بخاری) بعض صحابہ رضی اللہ ہر رکعت میں دیگر سورتوں کے ساتھ اسے بھی ضرور پڑھتے تھے، جس پر نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں فرمایا"تمہاری اس کے ساتھ محبت تمہیں جنت میں داخل کر دے گی"(بخاری) اس کا سبب نزول یہ بیان کیا گیا ہے کہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے کہا کہ اپنے رب کا نسب بیان کرو۔(مسند احمد)

 

٢۔ یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔

 

۳۔یعنی نہ کوئی چیز اس سے نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔

 

٤۔اس کی ذات میں اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔(لیس کمثلہ شئی) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے "انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لیے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بے نیاز ہوں، میں نے کسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے (صحیح بخاری) اس سورت میں ان کا بھی رد ہو گیا جو متعدد خداؤں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لیے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

مقالہ تیار کنندہ

 

https://www.askislampedia.com/ur/home

 

مرجع

 

islamiuloom.com/tafaseer

 

 

246 Views
ہماری اصلاح کریں یا اپنی اصلاح کرلیں
.
تبصرہ
صفحے کے سب سےاوپر