سورة العلق 96:1 اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ
پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا
96:2 خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ
جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔
96:3 اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا ہے
96:4 الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا۔
96:5 عَلَّمَ الْإِنسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ
جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔
96:6 كَلَّا إِنَّ الْإِنسَانَ لَيَطْغَىٰ
سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔
96:7 أَن رَّآهُ اسْتَغْنَىٰ
اس لئے کہ وہ اپنے آپ کو بے پرواہ (یا تونگر) سمجھتا ہے۔
96:8 إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ
یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے۔
96:9 أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ
(بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے۔
96:10 عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ
جبکہ وہ بندہ نماز ادا کرتا ہے ۔
96:11 أَرَأَيْتَ إِن كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ
بھلا بتلا تو اگر وہ ہدایت پر ہو
96:12 أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
یا پرہیزگاری کا حکم دیتا ہو۔
96:13 أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منہ پھیرتا ہو تو
96:14 أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ
کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔
96:15 كَلَّا لَئِن لَّمْ يَنتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ
یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
96:16 نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ
ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے۔
96:17 فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ
یہ اپنی مجلس والوں کو بلا لے۔
96:18 سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ
ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلا لیں گے۔
96:19 كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِب ۩
خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجدہ کر اور قریب ہو جا۔