سورة التين 95:1 وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ
قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی۔
95:2 وَطُورِ سِينِينَ
اور طور سینین کی
95:3 وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ
اور اس امن والے شہر کی
95:4 لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا
95:5 ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ
پھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا۔
95:6 إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
لیکن جو لوگ ایمان لائے اور (پھر) نیک عمل کئے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہو گا۔
95:7 فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آمادہ کرتی ہے
95:8 أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ
کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں کا حاکم نہیں ہے۔