سورة الليل 92:1 وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
قسم ہے رات کی جب چھا جائے
92:2 وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو۔
92:3 وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ
اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر مادہ کو پیدا کیا
92:4 إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے
92:5 فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ
جس نے دیا (اللہ کی راہ میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)۔
92:6 وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ
اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا۔
92:7 فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ
تو ہم بھی اسکو آسان راستے کی سہولت دیں گے۔
92:8 وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی۔
92:9 وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ
اور نیک بات کو جھٹلایا۔
92:10 فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
تو ہم بھی اس کی تنگی و مشکل کے سامان میسر کر دیں گے۔
92:11 وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ
اس کا مال اسے (اوندھا) کرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا۔
92:12 إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
بیشک راہ دکھا دینا ہمارا ذمہ ہے۔
92:13 وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ
اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے ۔
92:14 فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
میں نے تو تمہیں شعلہ مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے۔
92:15 لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى
جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہو گا۔
92:16 الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منہ پھیر لیا۔
92:17 وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى
اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا۔
92:18 الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ
جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے
92:19 وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ
کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو۔
92:20 إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ
بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ و بلند کی رضا چاہنے کے لیے۔
92:21 وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
یقیناً وہ (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا