سورة الأعلى 87:1 سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى
اپنے بہت ہی بلند اللہ کے نام کی پاکیزگی بیان کر
87:2 الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ
جس نے پیدا کیا اور صحیح سالم بنایا۔
87:3 وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ
اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازہ کیا اور پھر راہ دکھائی
87:4 وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ
اور جس نے تازہ گھاس پیدا کیا۔
87:5 فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ
پھر اس نے اس کو (سکھا کر) سیاہ کوڑا کر دیا۔
87:6 سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ
ہم تجھے پڑھائیں گے پھر تو نہ بولے گا
87:7 إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
مگر جو کچھ اللہ چاہے، وہ ظاہر اور پوشیدہ کو جانتا ہے۔
87:8 وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
ہم آپ کیلئے آسانی پیدا کر دیں گے
87:9 فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ
تو آپ نصیحت کرتے رہیں اگر نصیحت کچھ فائدہ دے۔
87:10 سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
ڈرنے والا تو نصیحت لے گا۔
87:11 وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى
(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا۔
87:12 الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ
جو بڑی آگ میں جائے گا۔
87:13 ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
جہاں پھر نہ مرے گا نہ جئے گا (بلکہ حالت نزع میں پڑا رہے گا۔
87:14 قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
بیشک اس نے فلاح پائی جو پاک ہو گیا
87:15 وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ
اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا۔
87:16 بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
لیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو۔
87:17 وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ
اور آخرت بہت بہتر اور بہت بقا والی ہے
87:18 إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ
یہ باتیں پہلی کتابوں میں بھی ہیں۔
87:19 صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کی کتابوں میں۔