سورة الطارق 86:1 وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ
قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی۔
86:2 وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ
تجھے معلوم بھی ہے کہ وہ رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟
86:3 النَّجْمُ الثَّاقِبُ
وہ روشن ستارہ ہے
86:4 إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو
86:5 فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ
انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے۔
86:6 خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ
وہ ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے۔
86:7 يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ
جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے۔
86:8 إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ
بیشک وہ اسے پھیر لانے پر یقیناً قدرت رکھنے والا ہے
86:9 يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ
جس دن پوشیدہ باتوں کی جانچ پڑتال ہو گی۔
86:10 فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ
تو نہ ہو گا اس کے پاس کچھ زور نہ مددگار۔
86:11 وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ
بارش والے آسمان کی قسم
86:12 وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ
اور پھٹنے والی زمین کی قسم
86:13 إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ
بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے والا کلام ہے۔
86:14 وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ
یہ ہنسی کی (اور بے فائدہ) بات نہیں
86:15 إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا
البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں
86:16 وَأَكِيدُ كَيْدًا
اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں
86:17 فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا
تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دن چھوڑ دے۔