سورة المطففين 83:1 وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
بڑی خرابی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کی۔
83:2 الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ
کہ جب لوگوں سے ناپ کر لیتے ہیں تو پورا پورا لیتے ہیں۔
83:3 وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ
جب انہیں ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو کم دیتے ہیں
83:4 أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ
کیا انہیں مرنے کے بعد اٹھنے کا خیال نہیں۔
83:5 لِيَوْمٍ عَظِيمٍ
اس عظیم دن کے لئے۔
83:6 يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ
جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
83:7 كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ
یقیناً بدکاروں کا اعمالنامہ سجین میں ہے
83:8 وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ
تجھے کیا معلوم سجین کیا ہے۔
83:9 كِتَابٌ مَّرْقُومٌ
(یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے۔
83:10 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے۔
83:11 الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ
جو جزا اور سزا کے دن کو جھٹلاتے رہے۔
83:12 وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
اسے صرف وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے آگے نکل جانے والا (اور) گناہگار ہوتا ہے۔
83:13 إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں
83:14 كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ
یوں نہیں بلکہ ان کے دلوں پر ان کے اعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے
83:15 كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ
ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے
83:16 ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ
پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے۔
83:17 ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے رہے۔
83:18 كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ
یقیناً یقیناً نیکوکاروں کا نامہ اعمال علیین میں ہے
83:19 وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ
تجھے کیا پتہ کہ علیین کیا ہے؟
83:20 كِتَابٌ مَّرْقُومٌ
(وہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے۔
83:21 يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ
مقرب (فرشتے) اس کا مشاہدہ کرتے ہیں۔
83:22 إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہونگے۔
83:23 عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ
مسہریوں میں بیٹھے دیکھ رہے ہونگے۔
83:24 تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ
تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی ترو تازگی پہچان لے گا۔
83:25 يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
یہ لوگ سر بمہر خالص شراب پلائے جائیں گے۔
83:26 خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ
جس پر مشک کی مہر ہو گی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہیے
83:27 وَمِزَاجُهُ مِن تَسْنِيمٍ
اور اس کی آمیزش تسنیم ہو گی
83:28 عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ
وہ چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پئیں گے۔
83:29 إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ
گنہگار لوگ ایمانداروں کی ہنسی اڑیا کرتے تھے
83:30 وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کے اشارے کرتے تھے۔
83:31 وَإِذَا انقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انقَلَبُوا فَكِهِينَ
اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے
83:32 وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراہ (بے راہ) ہیں۔
83:33 وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ
یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے
83:34 فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ
پس آج ایمان والے ان کافروں پر ہنسیں گے۔
83:35 عَلَى الْأَرَائِكِ يَنظُرُونَ
تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہونگے۔
83:36 هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پا لیا