سورة الإنفطار 82:1 إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ
جب آسمان پھٹ جائے گا
82:2 وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ
جب ستارے جھڑ جائیں گے۔
82:3 وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ
سمندر بہہ نکلیں گے
82:4 وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ
اور جب قبریں (شق کر کے) اکھاڑ دی جائیں گی
82:5 عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ
(اس وقت) ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے (یعنی اگلے پچھلے اعمال) کو معلوم کر لے گا۔
82:6 يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ
اے انسان! تجھے اپنے رب کریم سے کس چیز نے بہکایا؟
82:7 الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک ٹھاک کیا اور پھر درست اور برابر بنایا
82:8 فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ
جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا۔
82:9 كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ
ہرگز نہیں بلکہ تم تو جزا و سزا کے دن کو جھٹلاتے ہو۔
82:10 وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ
یقیناً تم پر نگہبان عزت والے۔
82:11 كِرَامًا كَاتِبِينَ
لکھنے والے مقرر ہیں۔
82:12 يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ
جو کچھ تم کرتے ہو وہ جانتے ہیں۔
82:13 إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
یقیناً نیک لوگ (جنت کے عیش آرام اور) نعمتوں میں ہوں گے۔
82:14 وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ
اور یقیناً بدکار لوگ دوزخ میں ہونگے۔
82:15 يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ
بدلے والے دن اس میں جائیں گے
82:16 وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ
وہ اس سے کبھی غائب نہ ہونے پائیں گے۔
82:17 وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
تجھے کچھ خبر بھی ہے کہ بدلے کا دن کیا ہے۔
82:18 ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ
پھر میں (کہتا ہوں) تجھے کیا معلوم کہ جزا و سزا کا دن کیا ہے۔
82:19 يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ
(وہ ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہو گا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے