سورة التكوير 81:1 إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ
جب سورج لپیٹ میں آ جائے گا
81:2 وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ
اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے
81:3 وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
81:4 وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی
81:5 وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ
اور جب وحشی جانور اکھٹے کئے جائیں گے
81:6 وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ
اور جب سمندر بھڑکائے جائیں گے
81:7 وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ
اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی
81:8 وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ
جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے سوال کیا جائے گا۔
81:9 بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ
کہ کس گناہ کی وجہ سے وہ قتل کی گئی
81:10 وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
جب نامہ اعمال کھول دئیے جائیں گے
81:11 وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ
اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی
81:12 وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ
اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی۔
81:13 وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ
اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی۔
81:14 عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ
تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہو گا
81:15 فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ
میں قسم کھاتا ہوں پیچھے ہٹنے والے۔
81:16 الْجَوَارِ الْكُنَّسِ
پھر چلنے پھرنے والے چھپنے والے ستاروں کی
81:17 وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ
اور رات کی جب جانے لگے۔
81:18 وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ
اور صبح کی جب چمکنے لگے۔
81:19 إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
یقیناً ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے
81:20 ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ
جو قوت والا ہے عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے۔
81:21 مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ
جس کی (آسمانوں میں) اطاعت کی جاتی ہے، امین ہے۔
81:22 وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ
اور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں
81:23 وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
81:24 وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے کے لئے بخیل بھی نہیں۔
81:25 وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ
اور یہ قرآن شیطان مردود کا کلام نہیں۔
81:26 فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
پھر تم کہاں جا رہے ہو
81:27 إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ
یہ تمام جہان والوں کے لئے نصیحت نامہ ہے۔
81:28 لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ
(بالخصوص) اس کے لئے جو تم میں سے سیدھی راہ پر چلنا چاہے۔
81:29 وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ
اور تم بغیر پروردگار عالم کے چاہے کچھ نہیں چاہ سکتے