سورة عبس 80:1 عَبَسَ وَتَوَلَّىٰ
وہ ترش رو ہوا اور منہ موڑ لیا۔
80:2 أَن جَاءَهُ الْأَعْمَىٰ
(صرف اس لئے) کہ اس کے پاس ایک نابینا آیا
80:3 وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّهُ يَزَّكَّىٰ
تجھے کیا خبر شاید وہ سنور جاتا
80:4 أَوْ يَذَّكَّرُ فَتَنفَعَهُ الذِّكْرَىٰ
یا نصیحت سنتا اور اسے نصیحت فائدہ پہنچاتی۔
80:5 أَمَّا مَنِ اسْتَغْنَىٰ
جو بے پروائی کرتا ہے
80:6 فَأَنتَ لَهُ تَصَدَّىٰ
اس کی طرف تو پوری توجہ کرتا۔
80:7 وَمَا عَلَيْكَ أَلَّا يَزَّكَّىٰ
حالانکہ اس کے نہ سنورنے سے تجھ پر کوئی الزام نہیں۔
80:8 وَأَمَّا مَن جَاءَكَ يَسْعَىٰ
جو شخص تیرے پاس دوڑتا ہوا آتا ہے
80:9 وَهُوَ يَخْشَىٰ
اور وہ ڈر (بھی) رہا ہے
80:10 فَأَنتَ عَنْهُ تَلَهَّىٰ
تو اس سے بے رخی برتتا ہے
80:11 كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
یہ ٹھیک نہیں قرآن تو نصیحت کی چیز ہے۔
80:12 فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ
جو چاہے اس سے نصیحت لے
80:13 فِي صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍ
(یہ تو) پر عظمت آسمانی کتب میں سے (ہے
80:14 مَّرْفُوعَةٍ مُّطَهَّرَةٍ
جو بلند بالا اور پاک صاف ہے۔
80:15 بِأَيْدِي سَفَرَةٍ
ایسے لکھنے والوں کے ہاتھوں میں ہے
80:16 كِرَامٍ بَرَرَةٍ
جو بزرگ اور پاکباز ہیں
80:17 قُتِلَ الْإِنسَانُ مَا أَكْفَرَهُ
اللہ کی مار انسان پر کیسا ناشکرا ہے۔
80:18 مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ
اسے اللہ نے کس چیز سے پیدا کیا۔
80:19 مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ
(اسے) ایک نطفہ سے پھر اندازہ پر رکھا اس کو۔
80:20 ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ
پر اس کے لئے راستہ آسان کیا
80:21 ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ
پھر اسے موت دی اور پھر قبر میں دفن کیا۔
80:22 ثُمَّ إِذَا شَاءَ أَنشَرَهُ
پھر جب چاہے گا اسے زندہ کر دے گا۔
80:23 كَلَّا لَمَّا يَقْضِ مَا أَمَرَهُ
ہرگز نہیں اب تک اللہ کے حکم کی بجا آوری نہیں کی۔
80:24 فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کو دیکھے
80:25 أَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا
کہ ہم نے خوب پانی برسایا۔
80:26 ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا
پھر پھاڑا زمین کو اچھی طرح۔
80:27 فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا
پھر اس میں اناج اگائے۔
80:28 وَعِنَبًا وَقَضْبًا
اور انگور اور ترکاری۔
80:29 وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا
اور زیتون اور کھجور۔
80:30 وَحَدَائِقَ غُلْبًا
اور گنجان باغات۔
80:31 وَفَاكِهَةً وَأَبًّا
اور میوہ اور (گھاس) چارہ (بھی اگایا)۔
80:32 مَّتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
تمہارے استعمال و فائدہ کے لئے اور تمہارے چوپایوں کے لئے۔
80:33 فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ
پس جب کان بہرے کر دینے والی (قیامت) آ جائے گی
80:34 يَوْمَ يَفِرُّ الْمَرْءُ مِنْ أَخِيهِ
اس دن آدمی بھاگے گا اپنے بھائی سے۔
80:35 وَأُمِّهِ وَأَبِيهِ
اور اپنی ماں اور اپنے باپ سے۔
80:36 وَصَاحِبَتِهِ وَبَنِيهِ
اور اپنی بیوی اور اپنی اولاد سے
80:37 لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ يَوْمَئِذٍ شَأْنٌ يُغْنِيهِ
ان میں سے ہر ایک کو اس دن ایسی فکر (دامن گیر) ہو گی جو اس کے لئے کافی ہو گی ۔
80:38 وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ
اس دن بہت سے چہرے روشن ہونگے۔
80:39 ضَاحِكَةٌ مُّسْتَبْشِرَةٌ
(جو) ہنستے ہوئے اور ہشاش بشاش ہوں گے
80:40 وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ
اور بہت سے چہرے اس دن غبار آلود ہوں گے۔
80:41 تَرْهَقُهَا قَتَرَةٌ
جن پر سیاہی چڑھی ہوئی ہو گی
80:42 أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَفَرَةُ الْفَجَرَةُ
وہ یہی کافر بدکردار لوگ ہوں گے