سورة النازعات 79:1 وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا
ڈوب کر سختی سے کھنچنے والوں کی قسم
79:2 وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم
79:3 وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا
اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم
79:4 فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا
پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم
79:5 فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا
پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم
79:6 يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ
جس دن کانپنے والی کانپے گی
79:7 تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ
اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی
79:8 قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ
(بہت سے) دل اس دن دھڑ کتے ہونگے
79:9 أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
جس کی نگاہیں نیچی ہونگی
79:10 يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ
کہتے ہیں کہ کیا پہلی کی سی حالت کی طرف لوٹائے جائیں گے
79:11 أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً
کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیدہ ہڈیاں ہو جائیں گے
79:12 قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ
کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان دہ ہے
79:13 فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ
(معلوم ہونا چاہیئے) وہ تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے۔
79:14 فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ
کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وہ ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے
79:15 هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ
کیا موسیٰ(علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟
79:16 إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى
جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا
79:17 اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ
یہ کہ تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے
79:18 فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰ أَن تَزَكَّىٰ
اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے
79:19 وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ
اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راہ دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے
79:20 فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ
پس اسے بڑی نشانی دکھائی
79:21 فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ
تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی۔
79:22 ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے
79:23 فَحَشَرَ فَنَادَىٰ
پھر سب کو جمع کر کے پکارا۔
79:24 فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ
تم سب کا رب میں ہی ہوں۔
79:25 فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَىٰ
تو (سب سے بلند و بالا) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کر لیا
79:26 إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ
بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے
79:27 أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا
کیا تمہارا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ نے اسے بنایا۔
79:28 رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا
اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا۔
79:29 وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا
اسکی رات کو تاریک بنایا اسکے دن کو روشن بنایا۔
79:30 وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَاهَا
اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا۔
79:31 أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا
اس میں سے پانی اور چارہ نکالا۔
79:32 وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا
اور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑھ دیا۔
79:33 مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ
یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے ہیں۔
79:34 فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ
پس جب وہ بڑی آفت (قیامت) آ جائے گی۔
79:35 يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ مَا سَعَىٰ
جس دن کے انسان اپنے کئے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا۔
79:36 وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
اور ہر دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی۔
79:37 فَأَمَّا مَن طَغَىٰ
تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہو گی)
79:38 وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
اور دنیاوی زندگی کو ترجیح دی ہو گی۔
79:39 فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَىٰ
(اسکا) ٹھکانا جہنم ہی ہے۔
79:40 وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ
ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا رہا ہو گا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہو گا۔
79:41 فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ
تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے۔
79:42 يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا
لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں
79:43 فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَاهَا
آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟
79:44 إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَاهَا
اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے۔
79:45 إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا
آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں
79:46 كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا
جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہو گا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں