سورة النبإ 78:1 عَمَّ يَتَسَاءَلُونَ
یہ لوگ کس کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں
78:2 عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ
اس بڑی خبر کے متعلق۔
78:3 الَّذِي هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
جس کے بارے میں یہ اختلاف کر رہے ہیں
78:4 كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
یقیناً یہ ابھی جان لیں گے۔
78:5 ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا
78:6 أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا؟
78:7 وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا
اور پہاڑوں کو میخیں (نہیں بنایا)؟
78:8 وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا
اور ہم نے تجھے جوڑا جوڑا پیدا کیا۔
78:9 وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
اور ہم نے تمہاری نیند کو آرام کا سبب بنایا۔
78:10 وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
اور رات کو ہم نے پردہ بنایا
78:11 وَجَعَلْنَا النَّهَارَ مَعَاشًا
اور دن کو ہم نے وقت روزگار بنایا
78:12 وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
تمہارے اوپر ہم نے سات مضبوط آسمان بنائے۔
78:13 وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
اور ایک چمکتا ہوا روشن چراغ(سورج) پیدا کیا۔
78:14 وَأَنزَلْنَا مِنَ الْمُعْصِرَاتِ مَاءً ثَجَّاجًا
اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا
78:15 لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
تاکہ اس سے اناج اور سبزہ اگائیں۔
78:16 وَجَنَّاتٍ أَلْفَافًا
اور گھنے باغ (بھی اگائیں
78:17 إِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِ كَانَ مِيقَاتًا
بیشک فیصلہ کا دن کا وقت مقرر ہے۔
78:18 يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
جس دن کہ صور پھونکا جائے گا۔ پھر تم فوج در فوج چلے آؤ گے
78:19 وَفُتِحَتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ أَبْوَابًا
اور آسمان کھول دیا جائے گا پھر اس میں دروازے دروازے ہو جائیں گے
78:20 وَسُيِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وہ سراب ہو جائیں گے
78:21 إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
بیشک دوزخ گھات میں ہے ۔
78:22 لِّلطَّاغِينَ مَآبًا
سرکشوں کا ٹھکانا وہی ہے۔
78:23 لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا
اس میں وہ مدتوں تک پڑے رہیں گے۔
78:24 لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
نہ کبھی اس میں خنکی کا مزہ چکھیں گے، نہ پانی کا۔
78:25 إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
سوائے گرم پانی اور (بہتی) پیپ کے
78:26 جَزَاءً وِفَاقًا
(ان کو) پورا پورا بدلہ ملے گا
78:27 إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
ا نہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی
78:28 وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا
اور بے باقی سے ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے۔
78:29 وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا
ہم نے ہر چیز کو لکھ کر شمار کر رکھا ہے
78:30 فَذُوقُوا فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
اب تم (اپنے کئے کا) مزہ چکھو ہم تمہارا عذاب ہی بڑھاتے رہیں گے۔
78:31 إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے۔
78:32 حَدَائِقَ وَأَعْنَابًا
باغات ہیں اور انگور ہیں۔
78:33 وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
اور نوجوان کنواری ہم عمر عورتیں ہیں
78:34 وَكَأْسًا دِهَاقًا
چھلکتے ہوئے جام شراب ہیں۔
78:35 لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّابًا
اور وہاں نہ تو وہ بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ ہی جھوٹی باتیں سنیں گے
78:36 جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
(ان کو) تیرے رب کی طرف سے (ان کے نیک اعمال کا) یہ بدلہ ملے گا جو کافی انعام ہو گا
78:37 رَّبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا الرَّحْمَٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
(اس رب کی طرف سے ملے گا جو کہ) آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا پروردگار ہے اور بڑی بخشش کرنے والا ہے۔ کسی کو اس سے بات چیت کرنے کا اختیار نہیں ہو گا
78:38 يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کر سکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے
78:39 ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا
یہ دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنا لے
78:40 إِنَّا أَنذَرْنَاكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ الْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ الْكَافِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ تُرَابًا
ہم نے تمہیں عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرا دیا اور (چوکنا کر دیا) ہے جس دن انسان اپنے ہاتھوں کی کمائی کو دیکھ لے گا اور کافر کہے گا کہ کاش! میں مٹی ہو جاتا