سورة المرسلات 77:1 وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
دل خوش کن چلتی ہوئی ہواؤں کی قسم
77:2 فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا
پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم
77:3 وَالنَّاشِرَاتِ نَشْرًا
پھر (ابر کو) ابھار کر پراگندہ کرنے والیوں کی قسم۔
77:4 فَالْفَارِقَاتِ فَرْقًا
پھر حق اور باطل کو جدا جدا کر دینے والے
77:5 فَالْمُلْقِيَاتِ ذِكْرًا
اور وحی لانے والے فرشتوں کی قسم۔
77:6 عُذْرًا أَوْ نُذْرًا
جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاہ کر دینے والی ہوتی ہے
77:7 إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَاقِعٌ
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے یقیناً ہونے والی ہے ۔
77:8 فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَتْ
پس جب ستارے بے نور کر دیئے جائیں گے
77:9 وَإِذَا السَّمَاءُ فُرِجَتْ
اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا۔
77:10 وَإِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ
اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے۔
77:11 وَإِذَا الرُّسُلُ أُقِّتَتْ
اور جب رسولوں کو وقت مقررہ پر لایا جائے گا۔
77:12 لِأَيِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
کس دن کے لئے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا
77:13 لِيَوْمِ الْفَصْلِ
فیصلے کے دن کے لئے۔
77:14 وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الْفَصْلِ
تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟
77:15 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔
77:16 أَلَمْ نُهْلِكِ الْأَوَّلِينَ
کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟
77:17 ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ الْآخِرِينَ
پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو لائے
77:18 كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں
77:19 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے (افسوس) ہے۔
77:20 أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ
کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا۔
77:21 فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ
پھر ہم نے اسے مضبوط و محفوظ جگہ میں رکھا
77:22 إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ
ایک مقررہ وقت تک۔
77:23 فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ
پھر ہم نے اندازہ کیا اور ہم کیا خوب اندازہ کرنے والے ہیں
77:24 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔
77:25 أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟
77:26 أَحْيَاءً وَأَمْوَاتًا
زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی
77:27 وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ شَامِخَاتٍ وَأَسْقَيْنَاكُم مَّاءً فُرَاتًا
اور ہم نے اس میں بلند اور بھاری پہاڑ بنا دیئے اور تمہیں سیراب کرنے والا میٹھا پانی پلایا۔
77:28 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھوٹ جاننے والوں کے لئے وائے اور افسوس ہے۔
77:29 انطَلِقُوا إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے
77:30 انطَلِقُوا إِلَىٰ ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ
چلو تین شاخوں والے تنے کی طرف
77:31 لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّهَبِ
جو دراصل نہ سایہ دینے والا ہے نہ شعلے سے بچا سکتا ہے۔
77:32 إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ
یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں
77:33 كَأَنَّهُ جِمَالَتٌ صُفْرٌ
گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں ۔
77:34 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے۔
77:35 هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ
آج (کا دن) وہ دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے
77:36 وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی۔
77:37 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔
77:38 هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَاكُمْ وَالْأَوَّلِينَ
یہ ہے فیصلہ کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کر لیا
77:39 فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ
پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو
77:40 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لئے۔
77:41 إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي ظِلَالٍ وَعُيُونٍ
بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں اور بہتے چشموں میں۔
77:42 وَفَوَاكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ
اور ان میووں میں جن کی وہ خواہش کریں
77:43 كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سے اپنے کئے ہوئے اعمال کے بدلے۔
77:44 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
77:45 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لئے (افسوس) ہے
77:46 كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ
(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائدہ اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو
77:47 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے سخت ہلاکت ہے۔
77:48 وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ارْكَعُوا لَا يَرْكَعُونَ
ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے
77:49 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے۔
77:50 فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے