aip_quran
Translation

  العربية              اردو 

سورة الفاتحة
سورة البقرة
سورة آل عمران
سورة النساء
سورة المائدة
سورة الأنعام
سورة الأعراف
سورة الأنفال
سورة التوبة
سورة يونس
سورة هود
سورة يوسف
سورة الرّعد
سورة إبراهيم
سورة الحجر
سورة النحل
سورة الإسراء
سورة الكهف
سورة مريم
سورة طه
سورة الأنبياء
سورة الحج
سورة المؤمنون
سورة النّور
سورة الفرقان
سورة الشعراء
سورة النمل
سورة القصص
سورة العنكبوت
سورة الروم
سورة لقمان
سورة السجدة
سورة الأحزاب
سورة سبإ
سورة فاطر
سورة يس
سورة الصّافّات
سورة ص
سورة الزمر
سورة غافر
سورة فصّلت
سورة الشورى
سورة الزخرف
سورة الدخان
سورة الجاثية
سورة الأحقاف
سورة محمّـد
سورة الفتح
سورة الحُـجُـرات
سورة ق
سورة الذاريات
سورة الـطور
سورة النجم
سورة القمر
سورة الرحمن
سورة الواقعة
سورة الحديد
سورة المجادلة
سورة الحشر
سورة الممتحنة
سورة الصف
سورة الجمعة
سورة المنافقون
سورة التغابن
سورة الطلاق
سورة التحريم
سورة الملك
سورة القلم
سورة الحاقة
سورة المعارج
سورة نوح
سورة الجن
سورة المزمل
سورة المدثر
سورة القيامة
سورة الانسان
سورة المرسلات
سورة النبإ
سورة النازعات
سورة عبس
سورة التكوير
سورة الإنفطار
سورة المطففين
سورة الإنشقاق
سورة البروج
سورة الطارق
سورة الأعلى
سورة الغاشية
سورة الفجر
سورة البلد
سورة الشمس
سورة الليل
سورة الضحى
سورة الشرح
سورة التين
سورة العلق
سورة القدر
سورة البينة
سورة الزلزلة
سورة العاديات
سورة القارعة
سورة التكاثر
سورة العصر
سورة الهمزة
سورة الفيل
سورة قريش
سورة الماعون
سورة الكوثر
سورة الكافرون
سورة النصر
سورة المسد
سورة الإخلاص
سورة الفلق
سورة الناس

سورة المدثر

74:1  يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ
اے کپڑا اوڑھنے والے
74:2  قُمْ فَأَنذِرْ
کھڑا ہو جا اور آگاہ کر دے ۔
74:3  وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ
اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کر۔
74:4  وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ
اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر
74:5  وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ
ناپاکی کو چھوڑ دے
74:6  وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ
اور احسان کر کے زیادہ لینے کی خواہش نہ کر
74:7  وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ
اور اپنے رب کی راہ میں صبر کر۔
74:8  فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ
پس جبکہ صور میں پھونک ماری جائے گی۔
74:9  فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ
وہ دن بڑا سخت دن ہو گا۔
74:10  عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ
جو کافروں پر آسان نہ ہو گا۔
74:11  ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا
مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے
74:12  وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَّمْدُودًا
اور اسے بہت سا مال دے رکھا تھا۔
74:13  وَبَنِينَ شُهُودًا
اور حاضر باش فرزند بھی
74:14  وَمَهَّدتُّ لَهُ تَمْهِيدًا
اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے
74:15  ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ
پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں۔
74:16  كَلَّا ۖ إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا
نہیں نہیں وہ ہماری آیتوں کا مخالف ہے۔
74:17  سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا
عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا
74:18  إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ
اس نے غور کر کے تجویز کی
74:19  فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
اسے ہلاکت ہو کیسی (تجویز) سوچی؟
74:20  ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ
وہ پھر غارت ہو کس طرح اندازہ کیا ۔
74:21  ثُمَّ نَظَرَ
اس نے پھر دیکھا
74:22  ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ
پھر تیوری چڑھائی اور منہ بنایا
74:23  ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ
پھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیا
74:24  فَقَالَ إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ
اور کہنے لگا یہ تو صرف جادو ہے جو نقل کیا جاتا ہے
74:25  إِنْ هَٰذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ
سوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں۔
74:26  سَأُصْلِيهِ سَقَرَ
میں عنقریب اس دوزخ میں ڈالوں گا۔
74:27  وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ
اور تجھے کیا خبر کہ دوزخ کیا چیز ہے ۔
74:28  لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ
نہ وہ باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے
74:29  لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ
کھال کو جھلسا دیتی ہے۔
74:30  عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ
اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں ۔
74:31  وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ
ہم نے دوزخ کے دروغے صرف فرشتے رکھے ہیں اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لئے مقرر کی ہے تاکہ اہل کتاب یقین کر لیں اور ایماندار ایمان میں اور بڑھ جائیں اور اہل کتاب اور مسلمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے اور وہ کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے؟ اس طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے (5) تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ( 6) یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند و نصیحت ہے۔(7
74:32  كَلَّا وَالْقَمَرِ
قسم ہے چاند کی
74:33  وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ
اور رات جب وہ پیچھے ہٹے۔
74:34  وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ
اور صبح کی جب وہ روشن ہو جائے
74:35  إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ
کہ (یقیناً وہ جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہے
74:36  نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ
بنی آدم کو ڈرانے والی۔
74:37  لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ
(یعنی) اسے جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہئے۔
74:38  كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ
ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے
74:39  إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ
مگر دائیں ہاتھ والے
74:40  فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ
اہل جنت بالاخانوں میں بیٹھے وہ سوال کرتے ہونگے گے۔
74:41  عَنِ الْمُجْرِمِينَ
جہنمیوں سے
74:42  مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ
تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈالا۔
74:43  قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ
وہ جواب دیں گے ہم نمازی نہ تھے۔
74:44  وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ
نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے۔
74:45  وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ
اور ہم بحث کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحث مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے
74:46  وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ
اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے۔
74:47  حَتَّىٰ أَتَانَا الْيَقِينُ
یہاں تک کہ ہمیں موت آ گئی۔
74:48  فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ
پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی
74:49  فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ
انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔
74:50  كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ
گویا کہ وہ بہکے ہوئے گدھے ہیں۔
74:51  فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍ
جو شیر سے بھاگے ہوں۔
74:52  بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً
بلکہ ان میں سے ہر ایک شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں
74:53  كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ
ہرگز ایسا نہیں (ہو سکتا بلکہ) یہ قیامت سے بے خوف ہیں
74:54  كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ
سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے
74:55  فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ
اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے۔
74:56  وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ
اور وہ اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے وہ اسی لائق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس لائق بھی کہ وہ بخشے ۔