aip_quran
Translation

  العربية              اردو 

سورة الفاتحة
سورة البقرة
سورة آل عمران
سورة النساء
سورة المائدة
سورة الأنعام
سورة الأعراف
سورة الأنفال
سورة التوبة
سورة يونس
سورة هود
سورة يوسف
سورة الرّعد
سورة إبراهيم
سورة الحجر
سورة النحل
سورة الإسراء
سورة الكهف
سورة مريم
سورة طه
سورة الأنبياء
سورة الحج
سورة المؤمنون
سورة النّور
سورة الفرقان
سورة الشعراء
سورة النمل
سورة القصص
سورة العنكبوت
سورة الروم
سورة لقمان
سورة السجدة
سورة الأحزاب
سورة سبإ
سورة فاطر
سورة يس
سورة الصّافّات
سورة ص
سورة الزمر
سورة غافر
سورة فصّلت
سورة الشورى
سورة الزخرف
سورة الدخان
سورة الجاثية
سورة الأحقاف
سورة محمّـد
سورة الفتح
سورة الحُـجُـرات
سورة ق
سورة الذاريات
سورة الـطور
سورة النجم
سورة القمر
سورة الرحمن
سورة الواقعة
سورة الحديد
سورة المجادلة
سورة الحشر
سورة الممتحنة
سورة الصف
سورة الجمعة
سورة المنافقون
سورة التغابن
سورة الطلاق
سورة التحريم
سورة الملك
سورة القلم
سورة الحاقة
سورة المعارج
سورة نوح
سورة الجن
سورة المزمل
سورة المدثر
سورة القيامة
سورة الانسان
سورة المرسلات
سورة النبإ
سورة النازعات
سورة عبس
سورة التكوير
سورة الإنفطار
سورة المطففين
سورة الإنشقاق
سورة البروج
سورة الطارق
سورة الأعلى
سورة الغاشية
سورة الفجر
سورة البلد
سورة الشمس
سورة الليل
سورة الضحى
سورة الشرح
سورة التين
سورة العلق
سورة القدر
سورة البينة
سورة الزلزلة
سورة العاديات
سورة القارعة
سورة التكاثر
سورة العصر
سورة الهمزة
سورة الفيل
سورة قريش
سورة الماعون
سورة الكوثر
سورة الكافرون
سورة النصر
سورة المسد
سورة الإخلاص
سورة الفلق
سورة الناس

سورة المعارج

70:1  سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
ایک سوال کرنے والے نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے والا ہے۔
70:2  لِّلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ
کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے والا نہیں
70:3  مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں والا ہے
70:4  تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے
70:5  فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
پس تو اچھی طرح صبر کر۔
70:6  إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا
بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں۔
70:7  وَنَرَاهُ قَرِيبًا
اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں
70:8  يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا۔
70:9  وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ
اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے
70:10  وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا۔
70:11  يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
گنہگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو۔ (حالانکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے
70:12  وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ
اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو۔
70:13  وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ
اپنے کنبے کو جو اسے پناہ دیتا تھا۔
70:14  وَمَن فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دلا دے
70:15  كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
مگر یہ ہرگز نہ ہو گا، یقیناً وہ شعلے والی (آگ) ہے
70:16  نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ
جو منہ اور سر کی کھال کھینچ لانے والی ہے
70:17  تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
وہ ہر شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منہ موڑتا ہے۔
70:18  وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ
اور جمع کر کے سنبھال رکھتا ہے
70:19  إِنَّ الْإِنسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا
بیشک انسان بڑے کچے دل والا بنایا گیا ہے
70:20  إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا
جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑ بڑا اٹھتا ہے۔
70:21  وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے۔
70:22  إِلَّا الْمُصَلِّينَ
مگر وہ نمازی۔
70:23  الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ
جو اپنی نمازوں پر ہمیشگی کرنے والے ہیں
70:24  وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
اور جن کے مالوں میں مقررہ حصہ ہے
70:25  لِّلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ
مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی۔
70:26  وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ
اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں۔
70:27  وَالَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے ہیں۔
70:28  إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں۔
70:29  وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ
اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی (حرام سے) حفاظت کرتے ہیں۔
70:30  إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
ہاں ان کی بیویاں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وہ مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں
70:31  فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ
اب جو کوئی اس کے علاوہ (راہ) ڈھونڈے گا تو ایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہونگے۔
70:32  وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ
جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں۔
70:33  وَالَّذِينَ هُم بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں۔
70:34  وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
70:35  أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُّكْرَمُونَ
یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہونگے۔
70:36  فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
پس کافروں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ تیری طرف دوڑتے آتے ہیں۔
70:37  عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ
دائیں اور بائیں سے گروہ کے گروہ
70:38  أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وہ نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
70:39  كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
(ایسا) ہرگز نہ ہو گا ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں
70:40  فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ
پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں
70:41  عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
اس پر ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں گے اور ہم عاجز نہیں ہیں
70:42  فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ
پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جا ملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔
70:43  يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وہ کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں۔
70:44  خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گے ان پر ذلت چھا رہی ہو گی یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا ۔