سورة الحاقة 69:1 الْحَاقَّةُ
ثابت ہونے والی
69:2 مَا الْحَاقَّةُ
ثابت ہونے والی کیا ہے؟
69:3 وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ
تجھے کیا معلوم کہ وہ ثابت شدہ کیا ہے؟
69:4 كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ
اس کھڑکا دینے والی کو ثمود اور عاد نے جھٹلا دیا تھا
69:5 فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ
(جس کے نتیجے میں) ثمود تو بیحد خوفناک (اور اونچی) آواز سے ہلاک کر دیئے گئے
69:6 وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ
اور عاد بیحد تیز و تند ہوا سے غارت کر دیئے گئے
69:7 سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ
جسے ان پر سات رات اور آٹھ دن تک (اللہ نے) مسلط رکھا پس تم دیکھتے کہ یہ لوگ زمین پر اس طرح گر گئے جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے ہوں۔
69:8 فَهَلْ تَرَىٰ لَهُم مِّن بَاقِيَةٍ
کیا ان میں سے کوئی بھی تجھے باقی نظر آ رہا ہے۔
69:9 وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ
فرعون اور اس کے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئیں انہوں نے بھی خطائیں کیں۔
69:10 فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَّابِيَةً
اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالآخر اللہ نے (بھی) زبردست گرفت میں لیا۔
69:11 إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ
جب پانی میں طغیانی آ گئی تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا
69:12 لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ
تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنا دیں اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں۔
69:13 فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ
پس جبکہ صور میں ایک پھونک پھونکی جائے گی۔
69:14 وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً
اور زمین اور پہاڑ اٹھا لئے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے۔
69:15 فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ
اس دن ہو پڑنے والی (قیامت) ہو پڑے گی۔
69:16 وَانشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ
اور آسمان پھٹ جائے گا اس دن بالکل بودا ہو جائے گا
69:17 وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ
اس کے کناروں پر فرشتے ہونگے اور تیرے پروردگار کا عرش اس دن آٹھ (فرشتے) اپنے اوپر اٹھائے ہوئے ہونگے
69:18 يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنكُمْ خَافِيَةٌ
اس دن تم سب سامنے پیش کئے جاؤ گے تمہارا کوئی بھید پوشیدہ نہ رہے گا۔
69:19 فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ
سو جس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا تو وہ کہنے لگے گا لو میرا نامہ اعمال پڑھو
69:20 إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ
مجھے تو کامل یقین تھا مجھے اپنا حساب ملنا ہے۔
69:21 فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ
پس وہ ایک دل پسند زندگی میں ہو گا۔
69:22 فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ
بلند و بالا جنت میں۔
69:23 قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ
جس کے میوے جھکے پڑے ہوں گے
69:24 كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ
(ان سے کہا جائے گا) کہ مزے سے کھاؤ، پیو اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم نے گزشتہ زمانے میں کئے
69:25 وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
لیکن جسے اس (کے اعمال) کی کتاب اس کے بائیں ہاتھ میں دی جائے گی، وہ تو کہے گا کاش کہ مجھے میری کتاب دی ہی نہ جاتی
69:26 وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ
اور میں جانتا ہی نہ کہ حساب کیا ہے
69:27 يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ
کاش! کہ موت (میرا) کام ہی تمام کر دیتی
69:28 مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ۜ
میرے مال نے بھی مجھے کچھ نفع نہ دیا۔
69:29 هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ
میرا غلبہ بھی مجھ سے جاتا رہا۔
69:30 خُذُوهُ فَغُلُّوهُ
(حکم ہو گا) اسے پکڑ لو پھر اسے طوق پہنا دو۔
69:31 ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ
پھر اسے دوزخ میں ڈال دو
69:32 ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ
پھر اسے ایسی زنجیروں جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے جکڑ دو۔
69:33 إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ
بیشک یہ اللہ عظمت والے پر ایمان نہ رکھتا تھا
69:34 وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ
اور مسکین کے کھلانے پر رغبت نہ دلاتا تھا
69:35 فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ
پس آج اس کا نہ کوئی دوست ہے۔
69:36 وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ
اور نہ سوائے پیپ کے اس کی کوئی غذا ہے۔
69:37 لَّا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ
جسے گنہگاروں کے سوا کوئی نہیں کھائے گا۔
69:38 فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ
پس مجھے قسم ہے ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو۔
69:39 وَمَا لَا تُبْصِرُونَ
اور ان چیزوں کی جنہیں تم نہیں دیکھتے
69:40 إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
کہ بیشک یہ (قرآن) بزرگ رسول کا قول ہے
69:41 وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تُؤْمِنُونَ
یہ کسی شاعر کا قول نہیں (افسوس) تمہیں بہت کم یقین ہے۔
69:42 وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَّا تَذَكَّرُونَ
نہ کسی کاہن کا قول ہے (افسوس) بہت کم نصیحت لے رہے ہو۔
69:43 تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ
(یہ تو (رب العالمین کا) اتارا ہوا ہے۔
69:44 وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ
اور اگر یہ ہم پر کوئی بات بنا لیتا
69:45 لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ
تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے
69:46 ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ
پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے
69:47 فَمَا مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ
پھر تم سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے والا نہ ہوتا
69:48 وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِّلْمُتَّقِينَ
یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے۔
69:49 وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنكُم مُّكَذِّبِينَ
ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں۔
69:50 وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ
بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے
69:51 وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ
اور بیشک (و شبہ) یہ یقینی حق ہے
69:52 فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ
پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر