سورة الرحمن 55:1 الرَّحْمَٰنُ
رحمٰن نے۔
55:2 عَلَّمَ الْقُرْآنَ
قرآن سکھایا
55:3 خَلَقَ الْإِنسَانَ
اسی نے انسان کو پیدا کیا
55:4 عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
اور اسے بولنا سکھایا
55:5 الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
آفتاب اور مہتاب (مقررہ) حساب سے ہیں
55:6 وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
اور ستارے اور درخت دونوں سجدہ کرتے ہیں
55:7 وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
اسی نے آسمان کو بلند کیا اور اسی نے ترازو رکھی
55:8 أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ
تاکہ تولنے میں تجاوز نہ کرو
55:9 وَأَقِيمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيزَانَ
انصاف کے ساتھ وزن کو ٹھیک رکھو اور تول میں کم نہ دو۔
55:10 وَالْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ
اور اسی نے مخلوق کے لئے زمین بچھا دی۔
55:11 فِيهَا فَاكِهَةٌ وَالنَّخْلُ ذَاتُ الْأَكْمَامِ
جس میں میوے ہیں اور خوشے والے کھجور کے درخت ہیں ۔
55:12 وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ
اور بھس والا اناج اور خوشبودار پھول ہیں۔
55:13 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:14 خَلَقَ الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ
اس نے انسان کو بجنے والی مٹی سے پیدا کیا جو ٹھیکری کی طرح تھی
55:15 وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ
اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
55:16 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:17 رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ
وہ رب ہے دونوں مشرقوں کا اور دونوں مغربوں کا
55:18 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس (اے انسانو اور جنو!) تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:19 مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
اس نے دو دریا جاری کر دیئے جو ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں۔
55:20 بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ
ان دونوں میں سے ایک آڑ ہے کہ اس سے بڑھ نہیں سکتے
55:21 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔
55:22 يَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ
ان دونوں میں سے موتی اور مونگے برآمد ہوتے ہیں
55:23 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔
55:24 وَلَهُ الْجَوَارِ الْمُنشَآتُ فِي الْبَحْرِ كَالْأَعْلَامِ
اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں
55:25 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔
55:26 كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں۔
55:27 وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی رہ جائے گی۔
55:28 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔
55:29 يَسْأَلُهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ
سب آسمان و زمین والے اسی سے مانگتے ہیں ہر روز وہ ایک شان میں ہے ۔
55:30 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے۔
55:31 سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ الثَّقَلَانِ
(جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے
55:32 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:33 يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانفُذُوا ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَانٍ
اے گروہ جنات و انسان! اگر تم میں آسمانوں اور زمین میں کے کناروں سے باہر نکل جانے کی طاقت ہے تو نکل بھاگو! بغیر غلبہ اور طاقت کے تم نہیں نکل سکتے۔
55:34 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:35 يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم مقابلہ نہ کر سکو گے۔
55:36 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:37 فَإِذَا انشَقَّتِ السَّمَاءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِ
پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑا
55:38 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:39 فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ
اس دن کسی انسان اور کسی جن سے اس کے گناہوں کی پرسش نہ کی جائے گی
55:40 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پھر اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:41 يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ
گناہگار صرف حلیہ سے ہی پہچانے جائیں گے اور ان کے پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لئے جائیں گے ۔
55:42 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:43 هَٰذِهِ جَهَنَّمُ الَّتِي يُكَذِّبُ بِهَا الْمُجْرِمُونَ
یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھوٹا جانتے تھے۔
55:44 يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ آنٍ
اس کے اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان چکر کھائیں گے
55:45 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:46 وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ
اور اس شخص کے لئے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرا دو جنتیں ہیں
55:47 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:48 ذَوَاتَا أَفْنَانٍ
(دونوں جنتیں) بہت سی ٹہنیوں اور شاخوں والی ہیں
55:49 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:50 فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ
ان دونوں (جنتوں) میں دو بہتے ہوئے چشمے ہیں
55:51 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:52 فِيهِمَا مِن كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجَانِ
ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میووں کی دو قسمیں ہونگی
55:53 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:54 مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ فُرُشٍ بَطَائِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى الْجَنَّتَيْنِ دَانٍ
جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہونگے جن کے استر دبیز ریشم کے ہونگے اور دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہونگے
55:55 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:56 فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
وہاں (شرمیلی) نیچی نگاہ والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن و انس نے ہاتھ نہیں لگایا
55:57 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:58 كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ
وہ حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی
55:59 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:60 هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ
احسان کا بدلہ احسان کے سوا کیا ہے
55:61 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:62 وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں ۔
55:63 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:64 مُدْهَامَّتَانِ
جو دونوں گہری سبز سیاہی مائل ہیں ۔
55:65 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:66 فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ
ان میں دو (جوش سے) ابلنے والے چشمے ہیں
55:67 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:68 فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
ان دونوں میں میوے اور کھجور اور انار ہوں گے
55:69 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:70 فِيهِنَّ خَيْرَاتٌ حِسَانٌ
ان میں نیک سیرت خوبصورت عورتیں ہیں
55:71 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:72 حُورٌ مَّقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ
(گوری رنگت کی) حوریں جنتی خیموں میں رہنے والیاں ہیں
55:73 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:74 لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل۔
55:75 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:76 مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ
سبز مسندوں اور عمدہ فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے
55:77 فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
55:78 تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے جو عزت و جلال والا ہے۔