سورة الصّافّات 37:1 وَالصَّافَّاتِ صَفًّا
قسم صف باندھنے والے (فرشتوں) کی۔
37:2 فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا
پھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی۔
37:3 فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا
پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی۔
37:4 إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ
یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے ۔
37:5 رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ
آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مشرقوں کا رب وہی ہے۔
37:6 إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ
ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا۔
37:7 وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ
اور حفاظت کی سرکش شیطان سے ۔
37:8 لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ
عالم بالا کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وہ کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وہ مارے جاتے ہیں۔
37:9 دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے۔
37:10 إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو(فورا ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے۔
37:11 فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ
ان کفروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیادہ دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے ان کے علاوہ پیدا کیا ہے؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے؟ ۔
37:12 بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں ۔
37:13 وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے۔
37:14 وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ
اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں۔
37:15 وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے
37:16 أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
کیا جب ہم مر جائیں گے خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟
37:17 أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ
کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟
37:18 قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ
آپ جواب دیجئے کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ۔
37:19 فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
وہ تو صرف ایک روز کی جھڑکی ہے کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے ۔
37:20 وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے۔
37:21 هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے ہو
37:22 احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ
ظالموں کو اور ان کے ہمراہیوں کو اور (جن) جن کی وہ اللہ کے علاوہ پرستش کرتے تھے ۔
37:23 مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ
(ان سب کو) جمع کر کے انہیں دوزخ کی راہ دکھا دو۔
37:24 وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ
اور انہیں ٹھہرا لو، اس لئے کہ ان سے ضروری سوال کیئے جانے والے ہیں۔
37:25 مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسروں کی مدد نہیں کرتے۔
37:26 بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
بلکہ وہ (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے۔
37:27 وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال و جواب کرنے لگیں گے۔
37:28 قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ
کہیں گے کہ تم ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے
37:29 قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
وہ جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایماندار نہ تھے
37:30 وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ
اور کچھ ہمارا زور تو تھا (ہی) نہیں، بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے
37:31 فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ
اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی بات ثابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں۔
37:32 فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ
پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا ہم خود گمراہ ہی تھے۔
37:33 فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
سو اب آج کے دن (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں
37:34 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ
ہم گناہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں
37:35 إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
یہ وہ (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے
37:36 وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں ۔
37:37 بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ
(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) لائے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں
37:38 إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ
یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزہ) چکھنے والے ہو۔
37:39 وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
تمہیں اسکا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے ۔
37:40 إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیدہ بندے ۔
37:41 أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
انہیں کے لئے مقررہ روزی ہے۔
37:42 فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ
(ہر طرح) کے میوے، اور با عزت و اکرام ہونگے۔
37:43 فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ
نعمتوں والی جنتوں میں۔
37:44 عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے۔
37:45 يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہو گا
37:46 بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ
جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہو گی
37:47 لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
نہ اس سے درد ہو گا اور نہ اسکے پینے سے بہکیں گے
37:48 وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ
اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہونگی
37:49 كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے
37:50 فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے پوچھیں گے ۔
37:51 قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ
ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا
37:52 يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ
جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں سے ہے؟
37:53 أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ
کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟
37:54 قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟
37:55 فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا۔
37:56 قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ مجھے (بھی) برباد کر دے۔
37:57 وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا
37:58 أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
کیا (یہ صحیح ہے) ہم مرنے والے ہی نہیں؟
37:59 إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
بجز پہلی ایک موت کے، اور ہم نہ عذاب کیے جانے والے ہیں۔
37:60 إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
پھر تو (ظاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے
37:61 لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ
ایسی (کامیابی) کے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے ۔
37:62 أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ
کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا (زقوم) کا درخت
37:63 إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِّلظَّالِمِينَ
جسے ہم نے ظالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے
37:64 إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ
بیشک وہ درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے
37:65 طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ
جسکے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں ۔
37:66 فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ
(جہنمی) اسی درخت میں سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے ۔
37:67 ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
پھر اس پر گرم کھولتا ہوا پانی پلایا جائیگا
37:68 ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ
پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی بھڑکتی ہوئی آگ کی طرف ہو گا ۔
37:69 إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ
یقین مانو ! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکایا ہوا پایا۔
37:70 فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ
یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے
37:71 وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ
ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں
37:72 وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے
37:73 فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ
اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا ہوا
37:74 إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
سوائے اللہ کے برگزیدہ بندوں کے
37:75 وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ
اور ہمیں نوح علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں ۔
37:76 وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا۔
37:77 وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ
اور اس کی اولاد کو باقی رہنے والی بنا دی
37:78 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا
37:79 سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ
نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو۔
37:80 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں
37:81 إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھا۔
37:82 ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا۔
37:83 وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ
اور اس (نوح علیہ السلام) کی تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام) (بھی) تھے
37:84 إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل لائے۔
37:85 إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ
انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟
37:86 أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ
کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟
37:87 فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟
37:88 فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ
اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاہ ستاروں کی طرف اٹھائی۔
37:89 فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ
اور کہا میں بیمار ہوں ۔
37:90 فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ
اس پر سب اس سے منہ موڑے ہوئے واپس چلے گئے۔
37:91 فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
آپ (چپ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟
37:92 مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ
تمہیں کیا ہو گیا بات نہیں کرتے ہو۔
37:93 فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ
پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے ۔
37:94 فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
وہ (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ ہوئے
37:95 قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو
37:96 وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
حالانکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے
37:97 قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ
وہ کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دھکتی ہوئی) آگ میں ڈال دو۔
37:98 فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ
انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہیں کو نیچا کر دیا ۔
37:99 وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ
اپنے پروردگار کی طرف جانے والا ہوں وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا۔
37:100 رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ
اے میرے رب! مجھے نیک بخت اولاد عطا فرما۔
37:101 فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ
تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی ۔
37:102 فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ
پھر جب وہ (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا کہ میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا لائیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں پائیں گے۔
37:103 فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ
اس کو (بیٹے کو) پیشانی کے بل گرا دیا۔
37:104 وَنَادَيْنَاهُ أَن يَا إِبْرَاهِيمُ
تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!۔
37:105 قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
37:106 إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ
درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا ۔
37:107 وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا
37:108 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا۔
37:109 سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو۔
37:110 كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ہم نیکوکاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
37:111 إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا۔
37:112 وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ
اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہو گا
37:113 وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ
اور ہم نے ابراہیم و اسحاق (علیہما السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں اور ان دونوں کی اولاد میں بعضے تو نیک بخت اور بعض اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والے ہیں
37:114 وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر بڑا احسان کیا ۔
37:115 وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ
اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دی
37:116 وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے۔
37:117 وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ
اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی۔
37:118 وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
اور انہیں سیدھے راستے پر قائم رکھا۔
37:119 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ
اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی۔
37:120 سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو۔
37:121 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
بیشک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔
37:122 إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
یقیناً دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔
37:123 وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
بیشک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے ۔
37:124 إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ
جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟
37:125 أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ
کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
37:126 اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
اللہ جو تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے
37:127 فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وہ ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے جائیں گے ۔
37:128 إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
سوائے اللہ تعالیٰ کے مخلص بندوں کے۔
37:129 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ
ہم نے الیاس (علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا۔
37:130 سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ
کہ الیاس پر سلام ہو ۔
37:131 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں۔
37:132 إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ
بیشک وہ ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے۔
37:133 وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ
بیشک لوط (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے۔
37:134 إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی۔
37:135 إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں رہ گئی
37:136 ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا۔
37:137 وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ
اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو۔
37:138 وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟ ۔
37:139 وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ
اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے۔
37:140 إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر۔
37:141 فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ
پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہو گئے۔
37:142 فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وہ خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگ گئے۔
37:143 فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔
37:144 لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے
37:145 فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وہ اس وقت بیمار تھے
37:146 وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
اور ان پر سایہ کرنے والا ایک بیل دار درخت ہم نے اُگاہ دیا۔
37:147 وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیادہ آدمیوں کی طرف بھیجا۔
37:148 فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
پس وہ ایمان لائے اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش و عشرت دی۔
37:149 فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ
ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
37:150 أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ
یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنث پیدا کیا ۔
37:151 أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ
آگاہ رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی بہتان پروازی سے کہہ رہے ہیں۔
37:152 وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ
کہ اللہ تعالیٰ کی اولاد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں۔
37:153 أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ
کیا اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی ۔
37:154 مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟
37:155 أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟
37:156 أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ
یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے۔
37:157 فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ
تو جاؤ اگر سچے ہو اپنی کتاب لے آؤ
37:158 وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
اور لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی ہے، اور حالانکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وہ (اس عقیدے کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کئے جائیں گے
37:159 سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے۔
37:160 إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے
37:161 فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل)۔
37:162 مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ
کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے۔
37:163 إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ
بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے
37:164 وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ
فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے
37:165 وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ
اور ہم تو (بندگی الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں۔
37:166 وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ
اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہو ۔
37:167 وَإِن كَانُوا لَيَقُولُونَ
کفار تو کہا کرتے تھے۔
37:168 لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْأَوَّلِينَ
اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا۔
37:169 لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ
تو ہم بھی اللہ کے چیدہ بندے بن جاتے
37:170 فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
عنقریب جان لیں گے ۔
37:171 وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ
اور البتہ ہمارا وعدہ پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے۔
37:172 إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ
کہ یقیناً وہ ہی مدد کئے جائیں گے۔
37:173 وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ
اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا ۔
37:174 فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
اب آپ کچھ دنوں تک منہ پھیر لیجئے
37:175 وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
اور انہیں دیکھتے رہیئے اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے
37:176 أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
کیا ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
37:177 فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ
سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہو گی۔
37:178 وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے۔
37:179 وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
اور دیکھتے رہیئے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے ۔
37:180 سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت والا ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں
37:181 وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ
پیغمبروں پر سلام ہے ۔
37:182 وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے