aip_quran
Translation

  العربية              اردو 

سورة الفاتحة
سورة البقرة
سورة آل عمران
سورة النساء
سورة المائدة
سورة الأنعام
سورة الأعراف
سورة الأنفال
سورة التوبة
سورة يونس
سورة هود
سورة يوسف
سورة الرّعد
سورة إبراهيم
سورة الحجر
سورة النحل
سورة الإسراء
سورة الكهف
سورة مريم
سورة طه
سورة الأنبياء
سورة الحج
سورة المؤمنون
سورة النّور
سورة الفرقان
سورة الشعراء
سورة النمل
سورة القصص
سورة العنكبوت
سورة الروم
سورة لقمان
سورة السجدة
سورة الأحزاب
سورة سبإ
سورة فاطر
سورة يس
سورة الصّافّات
سورة ص
سورة الزمر
سورة غافر
سورة فصّلت
سورة الشورى
سورة الزخرف
سورة الدخان
سورة الجاثية
سورة الأحقاف
سورة محمّـد
سورة الفتح
سورة الحُـجُـرات
سورة ق
سورة الذاريات
سورة الـطور
سورة النجم
سورة القمر
سورة الرحمن
سورة الواقعة
سورة الحديد
سورة المجادلة
سورة الحشر
سورة الممتحنة
سورة الصف
سورة الجمعة
سورة المنافقون
سورة التغابن
سورة الطلاق
سورة التحريم
سورة الملك
سورة القلم
سورة الحاقة
سورة المعارج
سورة نوح
سورة الجن
سورة المزمل
سورة المدثر
سورة القيامة
سورة الانسان
سورة المرسلات
سورة النبإ
سورة النازعات
سورة عبس
سورة التكوير
سورة الإنفطار
سورة المطففين
سورة الإنشقاق
سورة البروج
سورة الطارق
سورة الأعلى
سورة الغاشية
سورة الفجر
سورة البلد
سورة الشمس
سورة الليل
سورة الضحى
سورة الشرح
سورة التين
سورة العلق
سورة القدر
سورة البينة
سورة الزلزلة
سورة العاديات
سورة القارعة
سورة التكاثر
سورة العصر
سورة الهمزة
سورة الفيل
سورة قريش
سورة الماعون
سورة الكوثر
سورة الكافرون
سورة النصر
سورة المسد
سورة الإخلاص
سورة الفلق
سورة الناس

سورة الشعراء

26:1  طسم
طسم
26:2  تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ
یہ آیتیں روشن کتاب کی ہیں
26:3  لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
ان کے ایمان لانے پر شاید آپ تو اپنی جان کھو دیں گے
26:4  إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ آيَةً فَظَلَّتْ أَعْنَاقُهُمْ لَهَا خَاضِعِينَ
اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جاتیں
26:5  وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا عَنْهُ مُعْرِضِينَ
اور ان کے پاس رحمان کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے۔
26:6  فَقَدْ كَذَّبُوا فَسَيَأْتِيهِمْ أَنبَاءُ مَا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ
ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب انکے پاس جلدی سے اسکی خبریں آ جائیں گی جسکے ساتھ وہ مسخرا پن کر رہے ہیں
26:7  أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى الْأَرْضِ كَمْ أَنبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ
کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟
26:8  إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
بیشک اس میں یقیناً نشانی ہے اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں
26:9  وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے ۔
26:10  وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰ أَنِ ائْتِ الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ
اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ظالم قوم کے پاس جا ۔
26:11  قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ
قوم فرعون کے پاس، کیا وہ پرہیزگاری نہ کریں گے۔
26:12  قَالَ رَبِّ إِنِّي أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے خوف ہے کہ کہیں وہ مجھے جھٹلا (نہ) دیں۔
26:13  وَيَضِيقُ صَدْرِي وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِي فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَارُونَ
اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے میری زبان چل نہیں رہی پس تو ہارون کی طرف بھی (وحی) بھیج ۔
26:14  وَلَهُمْ عَلَيَّ ذَنبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ مجھے مار نہ ڈالیں
26:15  قَالَ كَلَّا ۖ فَاذْهَبَا بِآيَاتِنَا ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
جناب باری تعالیٰ نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہو گا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں
26:16  فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَا إِنَّا رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
تم دونوں فرعون کے پاس جا کر کہو کہ بلاشبہ ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں۔
26:17  أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل روانہ کر دے
26:18  قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
فرعوں نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پالا تھا؟ اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟
26:19  وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ الَّتِي فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
پھر تو اپنا وہ کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے ۔
26:20  قَالَ فَعَلْتُهَا إِذًا وَأَنَا مِنَ الضَّالِّينَ
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ میں نے اس کام کو اس وقت کیا تھا جبکہ میں راہ بھولے ہوئے لوگوں میں سے تھا
26:21  فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِي رَبِّي حُكْمًا وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُرْسَلِينَ
پھر تم سے خوف کھا کر میں تم میں سے بھاگ گیا، پھر مجھے میرے رب نے حکم و علم عطا فرمایا اور مجھے پیغمبروں میں سے کر دیا
26:22  وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَيَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ
مجھ پر تیرا کیا یہی وہ احسان ہے؟ جسے تو جتلا رہا ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
26:23  قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعَالَمِينَ
فرعون نے کہا رب العالمین کیا (چیز) ہے؟
26:24  قَالَ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام ) نے فرمایا وہ آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم یقین رکھنے والے ہو۔
26:25  قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
فرعون نے اپنے گرد والوں سے کہا کیا تم سن نہیں رہے؟
26:26  قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا وہ تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے۔
26:27  قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ الَّذِي أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
فرعون نے کہا (لوگو!) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے۔
26:28  قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا مشرق و مغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے، اگر تم عقل رکھتے ہو۔
26:29  قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِي لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُونِينَ
فرعون کہنے لگا سن لے! اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تجھے قیدیوں میں ڈال دونگا
26:30  قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَيْءٍ مُّبِينٍ
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی کھلی چیز لے آؤں؟
26:31  قَالَ فَأْتِ بِهِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
فرعوں نے کہا اگر تو سچوں میں سے ہے تو اسے پیش کر۔
26:32  فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
آپ نے (اسی وقت) اپنی لاٹھی ڈال دی جو اچانک کھلم کھلا (زبردست) اژدھا بن گئی
26:33  وَنَزَعَ يَدَهُ فَإِذَا هِيَ بَيْضَاءُ لِلنَّاظِرِينَ
اور اپنا ہاتھ کھینچ نکالا تو وہ بھی اسی وقت دیکھنے والے کو سفید چمکیلا نظر آنے لگا
26:34  قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ
فرعون اپنے آس پاس کے سرداروں سے کہنے لگا بھئی یہ تو کوئی بڑا دانا جادوگر ہے
26:35  يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سرزمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو ۔
26:36  قَالُوا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَابْعَثْ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
ان سب نے کہا آپ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے۔
26:37  يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
جو آپ کے پاس ذی علم جادوگروں کو لے آئیں
26:38  فَجُمِعَ السَّحَرَةُ لِمِيقَاتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
پھر ایک مقرر دن کے وعدے پر تمام جادوگر جمع کئے گئے
26:39  وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہو جاؤ گے؟
26:40  لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ السَّحَرَةَ إِن كَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ
تاکہ اگر جادوگر غالب آ جائیں تو ہم انکی پیروی کریں۔
26:41  فَلَمَّا جَاءَ السَّحَرَةُ قَالُوا لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ الْغَالِبِينَ
جادوگر آ کر فرعون سے کہنے لگے کہ اگر ہم جیت گئے تو ہمیں کچھ انعام بھی ملے گا؟
26:42  قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ الْمُقَرَّبِينَ
فرعون نے کہا ہاں! (بڑی خوشی سے) بلکہ ایسی صورت میں تم میرے خاص درباری بن جاؤ گے۔
26:43  قَالَ لَهُم مُّوسَىٰ أَلْقُوا مَا أَنتُم مُّلْقُونَ
(حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے جادوگروں سے فرمایا جو کچھ تمہیں ڈالنا ہے ڈال دو ۔
26:44  فَأَلْقَوْا حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ الْغَالِبُونَ
انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہنے لگے عزت فرعون کی قسم! ہم یقیناً غالب ہی رہیں گے
26:45  فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
اب (حضرت) موسیٰ (علیہ السلام) نے بھی اپنی لاٹھی میدان میں ڈال دی جس نے اسی وقت ان کے جھوٹ موٹ کے کرتب کو نگلنا شروع کر دیا۔
26:46  فَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
یہ دیکھتے ہی جادوگر بے اختیار سجدے میں گر گئے۔
26:47  قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
اور انہوں نے صاف کہہ دیا کہ ہم تو اللہ رب العالمین پر ایمان لائے۔
26:48  رَبِّ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون کے رب پر۔
26:49  قَالَ آمَنتُمْ لَهُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُ لَكَبِيرُكُمُ الَّذِي عَلَّمَكُمُ السِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
فرعون نے کہا کہ میری اجازت سے پہلے تم اس پر ایمان لے آئے؟ یقیناً یہی تمہارا بڑا (سردار) ہے جس نے تم سب کو جادو سکھایا سو تمہیں ابھی ابھی معلوم ہو جائے گا، قسم ہے میں ابھی تمہارے ہاتھ پاؤں الٹے طور پر کاٹ دونگا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دونگا۔
26:50  قَالُوا لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
انہوں نے کہا کوئی حرج نہیں ہم تو اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں ہی۔
26:51  إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَايَانَا أَن كُنَّا أَوَّلَ الْمُؤْمِنِينَ
اس بنا پر کہ ہم سب سے پہلے ایمان والے بنے ہیں ہمیں امید پڑتی ہے کہ ہمارا رب ہماری سب خطائیں معاف فرما دے گا۔
26:52  وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِي إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ راتوں رات میرے بندوں کو نکال لے چل تم سب پیچھا کئے جاؤ گے
26:53  فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِي الْمَدَائِنِ حَاشِرِينَ
فرعون نے شہروں میں ہرکاروں کو بھیج دیا۔
26:54  إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ
کہ یقیناً یہ گروہ بہت ہی کم تعداد میں ہے
26:55  وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَائِظُونَ
اور اس پر یہ ہمیں سخت غضبناک کر رہے ہیں
26:56  وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَاذِرُونَ
اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے
26:57  فَأَخْرَجْنَاهُم مِّن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
بالآخر ہم نے انہیں باغات سے اور چشموں سے۔
26:58  وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا
26:59  كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ
اسی طرح ہوا اور ہم نے ان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا
26:60  فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ
پس فرعونی سورج نکلتے ہی ان کے تعاقب میں نکلے
26:61  فَلَمَّا تَرَاءَى الْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَابُ مُوسَىٰ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
پس جب دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ لیا، تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا، ہم یقیناً پکڑ لئے گئے
26:62  قَالَ كَلَّا ۖ إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ
موسیٰ نے کہا، ہرگز نہیں۔ یقین مانو، میرا رب میرے ساتھ ہے جو ضرور مجھے راہ دکھائے گا
26:63  فَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنِ اضْرِب بِّعَصَاكَ الْبَحْرَ ۖ فَانفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَالطَّوْدِ الْعَظِيمِ
ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ دریا پر اپنی لاٹھی مارو پس اس وقت دریا پھٹ گیا اور ہر ایک حصہ پانی کا مثل بڑے پہاڑ کے ہو گیا۔
26:64  وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ الْآخَرِينَ
اور ہم نے اسی جگہ دوسروں کو نزدیک لا کھڑا کر دیا ۔
26:65  وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُ أَجْمَعِينَ
اور موسیٰ علیہ السلام اور ان پر ایمان لانے والوں کو ہم نے نجات دی۔
26:66  ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
پھر اور سب دوسروں کو ڈبو دیا
26:67  إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یقیناً اس میں بڑی عبرت ہے اور ان میں کے اکثر لوگ ایمان والے نہیں ۔
26:68  وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب بڑا ہی غالب و مہربان ہے۔
26:69  وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَاهِيمَ
انہیں ابراہیم علیہ السلام کا واقعہ بھی سنا دو۔
26:70  إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَا تَعْبُدُونَ
جبکہ انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا کہ تم کس کی عبادت کرتے ہو؟
26:71  قَالُوا نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَاكِفِينَ
انہوں نے جواب دیا کہ عبادت کرتے ہیں بتوں کی، ہم تو برابر ان کے مجاور بنے بیٹھے ہیں
26:72  قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
آپ نے فرمایا کہ جب تم انہیں پکارتے ہو تو کیا وہ سنتے بھی ہیں؟
26:73  أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
یا تمہیں نفع نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں ۔
26:74  قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم نے تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا
26:75  قَالَ أَفَرَأَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو؟
26:76  أَنتُمْ وَآبَاؤُكُمُ الْأَقْدَمُونَ
تم اور تمہارے اگلے باپ دادا،
26:77  فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ
وہ سب میرے دشمن ہیں بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے
26:78  الَّذِي خَلَقَنِي فَهُوَ يَهْدِينِ
جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے
26:79  وَالَّذِي هُوَ يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِ
وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے
26:80  وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے
26:81  وَالَّذِي يُمِيتُنِي ثُمَّ يُحْيِينِ
اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زندہ کر دے گا
26:82  وَالَّذِي أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِي خَطِيئَتِي يَوْمَ الدِّينِ
اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وہ روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا
26:83  رَبِّ هَبْ لِي حُكْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ
اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے۔
26:84  وَاجْعَل لِّي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ
اور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ
26:85  وَاجْعَلْنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ
مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا دے۔
26:86  وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ
اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا
26:87  وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ
اور جس دن کہ لوگ دوبارہ جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر
26:88  يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ
جس دن کہ مال اور اولاد کچھ کام نہ آئے گی۔
26:89  إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
لیکن فائدہ والا وہی ہو گا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے
26:90  وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
اور پرہیزگاروں کے لئے جنت بالکل نزدیک لا دی جائے گی۔
26:91  وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
اور گمراہ لوگوں کے لئے جہنم ظاہر کر دی جائے گی
26:92  وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
اور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وہ کہاں ہیں؟
26:93  مِن دُونِ اللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ
جو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے، کیا وہ تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں
26:94  فَكُبْكِبُوا فِيهَا هُمْ وَالْغَاوُونَ
پس وہ سب اور کل گمراہ لوگ جہنم میں اوندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے ۔
26:95  وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
اور ابلیس کے تمام لشکر بھی وہاں۔
26:96  قَالُوا وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
آپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے۔
26:97  تَاللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ
کہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے۔
26:98  إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ
جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے
26:99  وَمَا أَضَلَّنَا إِلَّا الْمُجْرِمُونَ
اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراہ نہیں کیا تھا
26:100  فَمَا لَنَا مِن شَافِعِينَ
اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں۔
26:101  وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ
اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست ۔
26:102  فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے۔
26:103  إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یہ ماجرہ یقیناً آپ کے لئے ایک زبردست نشانی ہے ان میں اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں
26:104  وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
یقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے۔
26:105  كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ الْمُرْسَلِينَ
قوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا
26:106  إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جبکہ ان کے بھائی نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں
26:107  إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
سنو! میں تمہاری طرف اللہ کا ایماندار رسول ہوں
26:108  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہیے اور میری بات ماننی چاہیے
26:109  وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے
26:110  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو
26:111  قَالُوا أَنُؤْمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الْأَرْذَلُونَ
قوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان لائیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے۔
26:112  قَالَ وَمَا عِلْمِي بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ
آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وہ پہلے کیا کرتے رہے؟
26:113  إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّي ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ
ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے اگر تمہیں شعور ہو تو۔
26:114  وَمَا أَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِينَ
میں ایمان داروں کو دھکے دینے والا نہیں
26:115  إِنْ أَنَا إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
میں تو صاف طور پر ڈرا دینے والا ہوں
26:116  قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ
انہوں نے کہا کہ اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً تجھے سنگسار کر دیا جائے گا۔
26:117  قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ
آپ نے کہا اے میرے پروردگار! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا۔
26:118  فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَن مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
پس تو مجھ میں اور ان میں کوئی قطعی فیصلہ کر دے اور مجھے اور میرے باایمان ساتھیوں کو نجات دے۔
26:119  فَأَنجَيْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ
چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کرا کر) نجات دے دی۔
26:120  ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ
بعد ازاں باقی تمام لوگوں کو ڈبو دیا
26:121  إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے تھے بھی نہیں۔
26:122  وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے والا۔
26:123  كَذَّبَتْ عَادٌ الْمُرْسَلِينَ
عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
26:124  إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جبکہ ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ کیا تم ڈرتے نہیں؟۔
26:125  إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں۔
26:126  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو !۔
26:127  وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
میں اس پر تم سے کوئی اجرت طلب نہیں کرتا، میرا ثواب تو تمام جہان کے پروردگار کے ہی پاس ہے۔
26:128  أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ
کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشہ یادگار (عمارت) بنا رہے ہو ۔
26:129  وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
اور بڑی صنعت والے (مضبوط محل تعمیر) کر رہے ہو، گویا کہ تم ہمیشہ یہیں رہو گے
26:130  وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو تو سختی اور ظلم سے پکڑتے ہو
26:131  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو
26:132  وَاتَّقُوا الَّذِي أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ
اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری امداد کی جنہیں تم نہیں جانتے۔
26:133  أَمَدَّكُم بِأَنْعَامٍ وَبَنِينَ
اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اولاد سے۔
26:134  وَجَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
باغات اور چشموں سے۔
26:135  إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے ۔
26:136  قَالُوا سَوَاءٌ عَلَيْنَا أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ الْوَاعِظِينَ
انہوں نے کہا کہ آپ وعظ کہیں یا وعظ کہنے والوں میں نہ ہوں ہم یکساں ہیں۔
26:137  إِنْ هَٰذَا إِلَّا خُلُقُ الْأَوَّلِينَ
یہ تو بس پرانے لوگوں کی عادت ہے
26:138  وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیئے جائیں گے
26:139  فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَاهُمْ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لئے ہم نے انہیں تباہ کر دیا یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے۔
26:140  وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
بیشک آپ کا رب وہی ہے غالب مہربان۔
26:141  كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ
ثمودیوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا۔
26:142  إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
ان کے بھائی صالح نے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟
26:143  إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں۔
26:144  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
تو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو۔
26:145  وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، میری اجرت تو بس پروردگار عالم پر ہی ہے۔
26:146  أَتُتْرَكُونَ فِي مَا هَاهُنَا آمِنِينَ
کیا ان چیزوں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیئے جاؤ گے
26:147  فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
یعنی ان باغوں اور ان چشموں۔
26:148  وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ
اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں ۔
26:149  وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو
26:150  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
26:151  وَلَا تُطِيعُوا أَمْرَ الْمُسْرِفِينَ
بے باک حد سے گزر جانے والوں کی اطاعت سے باز آ جاؤ۔
26:152  الَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔
26:153  قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
وہ بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کر دیا گیا ہے۔
26:154  مَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِآيَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزہ لے آ۔
26:155  قَالَ هَٰذِهِ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقررہ دن کی باری پانی پینے کی تمہاری ۔
26:156  وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ
(خبر دار) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا
26:157  فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا نَادِمِينَ
پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں، بس وہ پشیمان ہو گئے ۔
26:158  فَأَخَذَهُمُ الْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
اور عذاب نے آ دبوچا بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں اکثر لوگ مومن نہ تھے۔
26:159  وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے۔
26:160  كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ الْمُرْسَلِينَ
قوم لوط نے بھی نبیوں کو جھٹلایا۔
26:161  إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
ان سے ان کے بھائی لوط(علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟
26:162  إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں۔
26:163  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
پس تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو۔
26:164  وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
میں تم میں سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا مالک ہے۔
26:165  أَتَأْتُونَ الذُّكْرَانَ مِنَ الْعَالَمِينَ
کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو۔
26:166  وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَاجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے ۔
26:167  قَالُوا لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَا لُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِينَ
انہوں نے جواب دیا کہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا
26:168  قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ الْقَالِينَ
آپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں
26:169  رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ
میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچا لے جو یہ کرتے ہیں۔
26:170  فَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ
پس ہم نے اسے اور اسکے متعلقین کو سب کو بچا لیا۔
26:171  إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
بجز ایک بڑھیا کے وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہو گئی
26:172  ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ
پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا۔
26:173  وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَاءَ مَطَرُ الْمُنذَرِينَ
اور ہم نے ان پر خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا
26:174  إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یہ ما جرہ بھی سرا سر عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر مسلمان تھے۔
26:175  وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
بیشک تیرا پروردگار وہی غلبے والا مہربانی والا۔
26:176  كَذَّبَ أَصْحَابُ الْأَيْكَةِ الْمُرْسَلِينَ
ایکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا۔
26:177  إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
جبکہ ان سے شعیب علیہ السلام نے کہا کہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟۔
26:178  إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
میں تمہاری طرف امانتدار رسول ہوں۔
26:179  فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو۔
26:180  وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے۔
26:181  أَوْفُوا الْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا مِنَ الْمُخْسِرِينَ
ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو
26:182  وَزِنُوا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِيمِ
اور سیدھی صحیح ترازو سے تولا کرو
26:183  وَلَا تَبْخَسُوا النَّاسَ أَشْيَاءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا فِي الْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔
26:184  وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ
اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا۔
26:185  قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
انہوں نے کہا تو ان میں سے ہے جن پر جادو کر دیا جاتا ہے۔
26:186  وَمَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ
انہوں نے کہا تو تو ہم جیسا ایک انسان ہے اور ہم تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں
26:187  فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَاءِ إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ
اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرا دے
26:188  قَالَ رَبِّي أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
کہا کہ میرا رب خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو
26:189  فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ الظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا وہ بڑے بھاری دن کا عذاب تھا۔
26:190  إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کے اکثر مسلمان نہ تھے۔
26:191  وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ
اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے والا مہربانی والا
26:192  وَإِنَّهُ لَتَنزِيلُ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے۔
26:193  نَزَلَ بِهِ الرُّوحُ الْأَمِينُ
اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے
26:194  عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ الْمُنذِرِينَ
آپ کے دل پر اترا ہے کہ آپ آگاہ کر دینے والوں میں سے ہو جائیں
26:195  بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍ
صاف عربی زبان میں ہے۔
26:196  وَإِنَّهُ لَفِي زُبُرِ الْأَوَّلِينَ
اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکرہ ہے
26:197  أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ آيَةً أَن يَعْلَمَهُ عُلَمَاءُ بَنِي إِسْرَائِيلَ
کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں
26:198  وَلَوْ نَزَّلْنَاهُ عَلَىٰ بَعْضِ الْأَعْجَمِينَ
اور اگر ہم کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے۔
26:199  فَقَرَأَهُ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا بِهِ مُؤْمِنِينَ
پس وہ ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے
26:200  كَذَٰلِكَ سَلَكْنَاهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
اسی طرح ہم نے گنہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے
26:201  لَا يُؤْمِنُونَ بِهِ حَتَّىٰ يَرَوُا الْعَذَابَ الْأَلِيمَ
وہ جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کر لیں ایمان نہ لائیں گے۔
26:202  فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
پس وہ عذاب ان کو ناگہاں آ جائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا۔
26:203  فَيَقُولُوا هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی ۔
26:204  أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں
26:205  أَفَرَأَيْتَ إِن مَّتَّعْنَاهُمْ سِنِينَ
اچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائدہ اُٹھانے دیا۔
26:206  ثُمَّ جَاءَهُم مَّا كَانُوا يُوعَدُونَ
پھر انہیں وہ عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے۔
26:207  مَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَ
تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائدہ نہ پہنچا سکے گا ۔
26:208  وَمَا أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لئے ڈرانے والے تھے۔
26:209  ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَالِمِينَ
نصیحت کے طور پر اور ہم ظلم کرنے والے نہیں ہیں
26:210  وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ
اس قرآن کو شیطان نہیں لائے۔
26:211  وَمَا يَنبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
نہ وہ اس قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے۔
26:212  إِنَّهُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
بلکہ وہ سننے سے محروم کر دیئے گئے ہیں
26:213  فَلَا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذَّبِينَ
پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہو جائے
26:214  وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ
اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے
26:215  وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
اس کے ساتھ نرمی سے پیش آ، جو بھی ایمان لانے والا ہو کہ تیری تابعداری کرے۔
26:216  فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّي بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ
اگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو اعلان کر دے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو۔
26:217  وَتَوَكَّلْ عَلَى الْعَزِيزِ الرَّحِيمِ
اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ۔
26:218  الَّذِي يَرَاكَ حِينَ تَقُومُ
جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے۔
26:219  وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّاجِدِينَ
اور سجدہ کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی
26:220  إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
وہ بڑا ہی سننے والا اور خوب ہی جاننے والا ہے۔
26:221  هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ
کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں۔
26:222  تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
وہ ہر جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں
26:223  يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ
(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں
26:224  وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الْغَاوُونَ
شاعروں کی پیروی وہ کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں۔
26:225  أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ
کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں۔
26:226  وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
اور وہ کہتے ہیں جو کرتے نہیں
26:227  إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا وَانتَصَرُوا مِن بَعْدِ مَا ظُلِمُوا ۗ وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ
سوائے ان کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا جنہوں نے ظلم کیا ہے وہ بھی ابھی جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں