سورة الفاتحة 1:1 بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے
1:2 الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے
1:3 الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ۔
1:4 مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
بدلے کے دن (یعنی قیامت) کا مالک ہے
1:5 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں ۔
1:6 اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
ہمیں سچی اور سیدھی راہ دکھا ۔
1:7 صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا ۔ ان کا نہیں جن پر غضب کیا گیا اور نہ گمراہوں کا۔