سورة العاديات 100:1 وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم
100:2 فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا
پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم
100:3 فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
پھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم
100:4 فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا
پس اس وقت گرد و غبار اڑاتے ہیں۔
100:5 فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا
پھر اسی کے ساتھ فوجوں کے درمیان گھس جاتے ہیں۔
100:6 إِنَّ الْإِنسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ
یقیناً انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔
100:7 وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ
اور یقیناً وہ خود بھی اس پر گواہ ہے۔
100:8 وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ
یہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے
100:9 أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
کیا اسے وہ وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا
100:10 وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ
اور سینوں کی پوشیدہ باتیں ظاہر کر دی جائیں گی۔
100:11 إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ
بیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہو گا