صفا مروه


صفا اور مروہ مکہ، سعودی عرب میں کعبہ کے قریب دو چھوٹے پہاڑوںکے نام  ہیں-

 

 یہ ایک عمرہ اور حج کا ایک لازمی حصہ ہے. ہر مسلمان جو حج اور عمرہ کرنے جاے ان دونوں مقامات کے درمیان سات بار چکر لگانا  ضرورت ہے-اوران دو مقامات کے درمیان چلنے کو سعی  کہا جاتا ہے-یہ دو مقامات اللہ کے نشانیوں مین سےہیں- [1]

 

فھرست

 

 

 

 

 

 

 

 

قران

إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ  (يقينا صفااور مروہ اللہ تعالي كي نشانيوں ميں سے ہيں) ،

اور يہ كہے ہم وہاں سے ابتدا كرتےہيں جہاں سے اللہ تعالي نےابتدا كي ،

 اور پھر صفا پر چڑھے حتي كہ كعبہ نظر آنے لگے اور قبلہ رخ ہو كرہاتھ اٹھائے اور اللہ تعالي كي --حمدوثنا بيان كركے جوچاہے دعا كرے – [2]

 

حديث

اور جب سبز ستونوں كےپاس پہنچے تو حسب استطاعت تيزي سے دوڑ لگائےاور كسي دوسرے كوتكليف واذيت نہ دے كيونكہ رسول كريم صلي اللہ عليہ وسلم سے ثابت ہے كہ آپ صلي اللہ عليہ وسلم نے صفا مروہ كےمابين سعي كي اور فرمايا: ابطح دوڑے بغير طے نہ كي جائے سنن ابن ماجہ علامہ الباني رحمہ اللہ تعالي نے صحيح ابن ماجہ ( 2419 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے [3]

 

صفا مروه كى دعا

جب انسان صفا کے قریب ہو تو ابتدائے سعی سے پہلے یہ آیت پڑھے:

﴿ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِن شَعَائِرِ اللَّـهِ ﴾

پھر کہے کہ:

"أَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ"

ترجمہ: میں وہیں سے شروع کرتا ہوں جہاں سے اللہ نے شروع کیا۔

پھر جس طرح دعا میں دونوں ہاتھوں کو اٹھایا جاتا ہے، اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر یہ دعا پڑھے۔

یعنی چونکہ اللہ تعالیٰ نے صفا کا ذکر پہلے فرمایا ہے لہٰذا ہم بھی سعی وہیں سے شروع کرتے ہیں-

 پھر صفا پر اتنا چڑھے کہ بیت اللہ شریف نظر آنے لگے۔ پھر جس طرح دعا میں دونوں ہاتھوں کو اٹھایا جاتا ہے، اٹھائے اور اللہ اکبر کہہ کر یہ دعا پڑھے۔

(لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ  وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ)مسلم 1218 [4]

 

اور دیکھے

عمرہ،حج،طواف،احرام

 

حوالے

[1] http://www.islamweb.net/emainpage/index.php?page=articles&id=154839

[2] http://islamqa.info/ur/31819

[3] http://islamqa.info/ur/31819

[4] http://www.urdufatwa.com/index.php?/Knowledgebase/Article/View/7418/189/

 

530 Views
ہماری اصلاح کریں یا اپنی اصلاح کرلیں
.
تبصرہ
صفحے کے سب سےاوپر